تلونڈی ٹائمز کے چاہنے والے کرم فرماؤں کو بہت بہت عید مبارک

تلونڈی ٹائمز کے چاہنے والے کرم فرماؤں کو بہت بہت عید مبارک 
تلونڈی موسیٰ خان اور تلونڈی ٹائمز کے چاہنے والوں کو بہت عید مبارک … آپکے لئے بہت خاص تلونڈی کی گلیاں، کوچے ، بازار اور لوگ … تو پھر دیکھیے .. عید کی نماز پڑھنے سے لے کر قصائیوں کے ہاتھوں لوگوں کی کھال اترنے تک … اہ ہو –  بکروں کی کھال کہنا تھا … زبان پھسل گئی … خیر جناب مہنگائی کے اس زمانے میں کیا بات کریں … قوت خرید … اور دیگر کئی حکیمی … زبان والی  قوتیں بھی مہنگائی کی وجہ سے کمزور پڑتی جارہی ہیں .. تھوڑے دن پہلے میرے والٹ میں پڑے    coins  جو مجھے تنگ کر رہے تھے ، میں نے ایک بھکارن کو دینے کی کوشش کی ، حالاں کہ میرے بچوں نے مجھے منع بھی کیا کیونکہ اب ٹین ایج  بڑی سمجھدار ہے .. وہ اسکا ری ایکشن جان گۓ تھے … پھر وہی ہوا جو میں نہیں جانتا تھا … بھکارن نے سکے میرے منہ پر ایسے ہی مارے … جیسے آج سے بیس سال پہلے شادیوں پر تھیلے والا شخص مارا کرتا … تو لوگ ناراض بھی نہیں ہوتے تھے .. کہ آخر پیسہ ہے  کنکر نہیں ہے … اسکی تکلیف بھی مزے دار ہے … خیر بھکارن نے کہا ..تم تو مجھ سے بھی زیادہ غریب بلکہ عجیب و غریب لگتے ہو. سکوں یا سکوں کا کونسا زمانہ ہے ؟ میں تم جیسوں کو منہ نہیں لگاتی بلکہ اگر تمہاری طرح لوگ ایسی غلطی کردیں تو سکے ان کے منہ پر مارتی ہوں تاکہ وہ آئیندہ سے ایسی غلطی پھر سے نہ دہرائیں… ایسا کہ کر اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑا سو کا نوٹ میری طرف اچھالتے ہوے کہا .. تم کمزور لگتے ہو لگتا ہے کھاتے پیتے نہیں ہو… جاؤ جاکر چکن شاورما کھا لینا … اور پھر وہ غائب ہوگئی… آپ  تصویریں دیکھئیے    

no images were found

You must be logged in to post a comment Login