پاکستان نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

چنئی – پاکستان نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا . اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی . جس پر بھارتی ٹیم نے 50  اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 227 رنز بناۓ جس پر پاکستانی ٹیم نے 48.1 میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز کا ہدف پورا کیا . پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 101 رنز بنا کر (ناٹ آؤٹ) ، یونس خان نے 58 ، شعیب ملک نے 34 (ناٹ آؤٹ) قابل ذکر بیٹسمین تھے ، جبکہ کپتان مصباح الحق 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گۓ . پاکستان اگر اسی طرح پرفارمینس کرتا رہے گا تو انشاالله ہر میدان میں جیت پاکستان کی ہی ہو گی . دونوں ٹیموں کے درمیان اب دوسرا ایک روزہ میچ کولکتہ میں 3 جنوری کو کھیلا جاۓ گا

You must be logged in to post a comment Login