پاکستان مسلم لیگ ن کے ممنون حسین صدر منتخب ہوگئے

کراچی سے تعلق رکھنے والے  پاکستان مسلم لیگ ن  کے ممنون حسین صدر منتخب ہوگئے .ممنون حسین ملک پاکستان کے بارھویں صدر ہیں . وہ اپنے عھدے کا حلف آٹھ ستمبر کو اٹھائیں گے ، جبکہ آصف علی زرداری کو عھدے کی مدت بھی اسی دن ختم ہوجائیگی . ممنون حسین نے پارلیمنٹ سے چار سو بتیس ووٹ حاصل کیے ، جبکہ انکے مد مقابل  پی ٹی آئ کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے وجییہ-الدین  ستتر ووٹ حاصل کر سکے . گزشتہ دنوں ممنون حسین نے اسلام آباد  میں اپنے قیام کے دوران نمازیوں کے اصرار پر نماز اپنی امامت میں پڑھائی تو انکی خوبصورت قرات نے نمازیوں کے دل موہ لئے . صدر بننے سے پہلے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپکو پہلے سے اپنی صدارت کے امیدوار بننے بارے پتہ تھا ، تو ممنون حسین نے کہا کہ نہیں میں تو اپنے گھر میں بیٹھا تھا کہ فون کال آئ ، کہ آپ اسلام آباد آئیں ، آپکو صدارت کا امیدوار بنایا جانا ہے . ممنون حسین ٹیکسٹائل کے بزنس سے وابستہ ہیں. انکا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں امن و آشتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے

You must be logged in to post a comment Login