کرن جو ہر کي اسٹوڈنٹ آف دي ائير ميں کاجول بھي جلوہ گر ہو نگي

ممبئي :بالي ووڈ کے صفِ اول کے اداکار سنجے دت اور بالي ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بعد اب مايہ ناز اداکارہ کاجول بھي ہدايت کارو پروڈيوسرکرن جو ہر کي نئي فلم” اسٹوڈنٹ آف دي ائير” ميں بطورِ مہمان اداکارہ جلوہ گر ہو نگي.نو جوانوں کے مو ضوع پر بنائي جا نے والي اس فلم کے ہدايتکار خود کرن جوہر ہيں جسے شاہ رخ خان پر وڈيوس کر رہے ہيں. کر ن جو ہر کي خواہش پر ناصرف سنجے دت بلکہ کنگ خان اور کاجول نے بھي اپني مصروفيات ميں سے وقت نکال کر نو جوانوں کي اس فلم ميں مہمان اداکار کے طور پر اپني فنکارانہ صلا حيتيں پيش کر نے کيلئے ہامي بھر لي ہے.حيرت انگيز طور پر کر ن جو ہر نے بطورِ ہدايت کار اس فلم ميں راني مکھرجي ،کاجول اور شاہ رخ خان کے بجائے مر کزي کاسٹ ميں تين نوجوان اداکاروں کو کا سٹ کيا ہے جس ميں ہدايت کارڈيوڈ دھون کے صاحبزادے ورون دھون ،مہيش بھٹ کي صاحبزادي عاليہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہيں.واضح رہے کہ کرن جوہر کاجول کو اپنے ليے لکي چارم سمجھتے ہيں جن کي فلم ميں شموليت اور انکے ساتھ کوئي حادثہ فلم کي کاميابي کي ضمانت مانا جاتا ہے لہ?ذا اب ديکھنا يہ ہے کہ19اکتوبر کو سينما گھروں کي زينت بننے والي يہ فلم اُميدوں پرکھرا اُتر پاتي ہے يا نہيں؟

You must be logged in to post a comment Login