کولمبو ٹيسٹ: دلشان اور سنگاکارا کي سنچرياں

کولمبو:کولمبو ٹيسٹ کے چوتھے دن سري لنکن بيٹسمينوں کمار سنگاکارا اور دلشان نے شاندار بيٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپني سنچرياں مکمل کرليں. ميچ ڈرا کي جانب گامزن ہے.کولمبو ميں جاري ميچ کے چوتھے دن بارش کي وجہ سے کھيل کئي بار متاثر ہوا. ليکن بيٹنگ کيلئے سازگار وکٹ پر دلشان اور کمار سنگاکارا نے ذمہ داري سے کھيلتے ہوئے سنچرياں اسکور کيں. دلشان 121 رنز بناکرجنيد خان کي گيند پر ايل بي ڈبليو آؤٹ ہوئے جبکہ سنگاکارا122 رنز کے ساتھ کريز موجود ہيں. پاکستان نے پہلي اننگز 6 وکٹ پر 551 رنز بناکر ڈکليئر کردي تھي.

You must be logged in to post a comment Login