بھارت میں مون سون بارشوں کیلئے مینڈکوں کی شادی

بھارت میں مون سون کی بارشوں کےلیے مینڈکوں کی شادی کرائی گئی۔ شادی کی تقریبات بارش کی دیوی اندرا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے وسطی اور مغربی ریاستوں میں منعقد کی گئیں۔مینڈکوں کی شادی کی رسومات بھارتی علاقوں چھتر پور، ناگپور، اورنگ آباد، اور مہاراشٹرا میں ادا کی گئیں۔ مینڈکوں کی مہندی اور رخصتی بھی کرائی گئیں۔ ہندئوں کی روایت کے مطابق بارش کی دیوی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مینڈکوں کی شادی کرنے سے ابرِ کرم برسنے لگتا ہے۔

You must be logged in to post a comment Login