امریکا: شرارتی ریچھ نے وائلڈ لائف والوں کی دوڑیں لگوا دیں

امریکا میں ایک سالہ ریچھ نے وائلڈ لائف کے عملے کو خوب تنگ کیا اور ان کی لگوا دیں دوڑیں۔ ریاست نیوجرسی میں راستہ بھٹک کر آبادی میں آ نکلنے والے ریچھ کوگھومتے د یکھ کروائلڈ لائف والوں کو بلایا گیا جنھوں نے ریچھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ آسانی سے کہاں ہاتھ آنے والا تھا۔پکڑے جانے سے بچنے کے لئے درخت پرچڑھ گیا جسے بالاآخر ٹرینکولائزر سے بیہوش کرنا پڑا اور پھر وہ آ گرا دھم سے حفاظتی جال میں۔ عملے کا کہنا ہے ریچھ بالکل ٹھیک اور چند دن میں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

You must be logged in to post a comment Login