سید نور کی فلم شریکا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

 رپورٹ – شوبز ایڈیٹر سعید اعوان – سید نور کی فلم شریکا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے . جوائنٹ فیملی سسٹم پر بننے والی اس فلم نے فلم بینوں کی توجہ سینما کی جانب مبذول کر دی ہے جو پاکستانی فلموں کی بجاۓ انڈین فلم دیکھنے کو ترجیح دیتے تھے . شریکا میں وہی مشترکہ رہائش پزیر خاندانوں کے کبھی نہ ختم ہونے والے مسائل کو دیکھایا گیا ہے . مشترکہ فیملی سسٹم ہوتا تو بہت آئیڈیل ہے لیکن اس میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال ، تحمل اور برداشت بہت ضروری ہے . فلم بینوں کے چہروں پر اس فلم کو دیکھنے کے بعد ایک امید کی کرن روشن ہو گئی ہے کہ سید نور جیسے عظیم لوگ جب تک فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور صائمہ جیسی خوبصورت فنکارہ جب تک فلم انڈسٹری میں موجود ہیں تو فلم بینوں کو اچھی اینٹرٹینمنٹ ملتی رہے گی

 

You must be logged in to post a comment Login