پہلے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کر لی ، سپر آوور نے سپر فیصلہ کر دیا

دبئی شارجہ – رپورٹ تصویر و ترتیب حسنات عظیم ، عرفات عظیم ، وجاہت عظیم  ٹی ٹونٹی میچز پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا  . پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا  نے پاکستان کو 89 رنز کا ہدف دیا آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کو پاکستان کے بالرز نے 19 آوروں میں تگنی کا ناچ نچا دیا جس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی . دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جو کہ آج ہوا جس میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا  میچ برابر ہونے پر سپر آوور دے دیا گیا . اس سپر آوور میں پہلے  آسٹریلیا کھیلا آسٹریلیا نے 12 رنز کا ہدف دیا . جس میں پاکستانی کھلاڑی عمر گل نے ایک وکٹ بھی حاصل کی . اسٹیڈیم میدان جنگ بنا ہوا تھا . عمر اکمل اور عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پاکستان کو سپر فتح سے ہم کنار کر دیا . اگر پاکستان کے کھلاڑی اسی طرح ذمہ داری سے کھیلتے رہے تو یہ کرکٹ کے ہر میدان میں نہ قابل شکست ہو جایں گے . اس میچ کے مین آف دا میچ سعید اجمل کو قرار دیا گیا اور آؤٹ سٹینڈنگ بیٹنگ کا اعزاز عمر اکمل کو دیا گیا

You must be logged in to post a comment Login