روحیل الہی چیمہ کی شادی مومنہ خان سے بڑی دھوم دھام سے سر انجام پائی

00000000

شادی خانہ آبادی
تلونڈی موسیٰ خان -سابق امید وار صوبائی اسمبلی محبوب الہی چیمہ مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے روحیل الہی چیمہ کی شادی مومنہ خان سے بڑی دھوم دھام سے سر انجام پائی . علامہ افتخار کو شرکت کی خصوصی دعوت . روحیل الہی چیمہ کا تعلق تلونڈی موسیٰ خان کے ذیلدار گھرانے سے ہے وہ چوہدری محمد نواز خان صاحب چیمہ مرحوم کے پوتے ہیں اور مقبول الہی چیمہ مرحوم ڈی ایس پی ، منظور الہی چیمہ مرحوم ایڈووکیٹ ، قمر الہی چیمہ مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل گوجرانوالہ، میجرانعام باری چیمہ ، چوہدری افتخار تارڑ ، گوھر اقبال چیمہ ،علی اقبال چیمہ اور فہیم اقبال چیمہ کے بھتیجے ہیں . علی چیمہ ،دادن نواز چیمہ ، احمد قمر چیمہ ،حسن نواز چیمہ ، ہارون اور بلال انکے کزنز میں سے ہیں . روحیل الہی چیمہ سافٹ ویر انجینئیر ہیں اور برطانوی شہریت رکھتے ہیں . روحیل الہی کے بچپن میں ہی انکے والد محبوب الہی چیمہ کا انگلینڈ میں ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا . اس وقت جنرل پرویز مشرف چیف آرمی سٹاف تھے اور وہ خصوصی طور پر تلونڈی موسیٰ خان تشریف لاۓ تھے .میجر انعام باری چیمہ اور جنرل پرویز مشرف دونوں بیج میٹ اور آپس میں گہرے دوست تھے . روحیل الہی چیمہ کے والد مرحوم محبوب الہی چیمہ علامہ افتخار کے بہترین دوست تھے بلاشبہ روحیل الہی چیمہ کی والدہ مسز نائلہ محبوب چیمہ اور پورے خاندان کو زندگی میں بڑے صبر ازماء حالات سے کئی بار گزرنا پڑا . معروف زمانہ پاکستانی فلم چوڑیاں اور کئی دیگر مشہور فلموں کے فلمساز چوہدری سرور جوڑا روحیل الہی چیمہ کے نانا ہیں . روحیل الہی چیمہ کے خاندان پر انشااللہ تفصیلی فیچر جلد شائع کیا جاۓ گا شکریہ( علامہ افتخار )

You must be logged in to post a comment Login