غزل

IMG_2082

غزل

سارے بدن کا خون پسینے میں ڈھل گیا
اتنا چلے کہ جسم ہمارا پگھل گیا

چلتے ہی گن رہے تھے مصیبت کے رات دن
دم لینے ہم جو بیٹھ گۓ دم نکل گیا

اچھا ہوا جو راہ میں ٹھوکر لگی ہمیں
ہم گر پڑے تو سارا زمانہ سنھبل گیا

وحشت میں کوئی ساتھ ہمارا نہ دے سکا
دامن کی فکر کی … تو گریباں نکل گیا

You must be logged in to post a comment Login