تلونڈی موسیٰ خان کا خوبرو نوجوان سیف ناگرہ امریکہ کے ٹاپ کلاس ریسٹورانٹس کا مالک کیسے بنا

00

http://derarestaurantinc.com/
تلونڈی موسیٰ خان کا خوبرو نوجوان سیف ناگرہ امریکہ کے ٹاپ کلاس ریسٹورانٹس کا مالک کیسے بنا

تحریر – علامہ افتخار
یاروں کا یار ہنستا مسکراتا نوجوان ، دوسروں کے دکھ درد کو شدت سے محسوس کرکے ہر ممکن انکی مدد کرنا اسکی زندگی کا اصول رہا . وہ اپنے گاؤں تلونڈی موسیٰ خان میں اپنے بچپن سے ہی منفرد اور ممتاز مانا جاتا تھا . کیونکہ وہ دل کا امیر تھا . اسکی اپنی جیب میں پیسے نہ بھی ہوتے وہ ادھر ادھر سے انتظام کرکے ضرورت مند کی ضرورت پوری کردیتا . وہ کسی کو روتا نہیں دیکھ سکتا تھا وہ خود بھی ہنستا مسکراتا رہتا اور دوسروں کو بھی ہنساتا رکھتا . وہ نیک نیت نوجوان اپنی محنت پر یقین رکھتے
کئی سال پہلے امریکہ پہنچا اور دن رات محنت میں جت گیا . اب وہ ماشاء الله کئی سالوں سے جیکسن ہائیٹس نیو یارک میں مشہور و معروف ڈیرہ ریسٹورانٹ کا مالک ہے
جہاں پر نہایت ماہر شیفس اور ا علی تجربہ کار سٹاف لذیز پاکستانی انڈین اور بنگلہ دیشی کھانوں سے وہاں پر آنے والے ہر نیشنلٹی کے لوگوں کے دل موہ لیتے ہیں اسی طرح ٹانگرہ چائنیز ریسٹورانٹ 103 lexington new york میں لذت و ذائقے کی بلندیوں پر ہے . سیف ناگرہ نے تلونڈی کی یادوں کو نیو یارک میں بھی تازہ رکھا ہوا ہے علاقے سے امریکہ جانے والے احباب ہمیشہ سیف ناگرہ کی محبت بھری میزبانی سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں خواہ وہ پاکستانی سیاست دان ہوں شو بز سے تعلق رکھتے ہوں ہر خاص و عام سیف ناگرہ کے ڈیرہ پر ہی جاتے ہیں سیف ناگرہ کو الله نے اسکی نیک نیتی اور سب سے مخلص ہونے کی وجہ سے بہت نوازا ہے انکی اہلیہ محترمہ کا تعلق بھی تلونڈی موسیٰ خان سے ہے جو کہ نہایت سگھڑ ، خوب سیرت ہیں اور الله نے سیف ناگرہ کو چار ہونہار بچے عطا کیے ہیں جو امریکہ میں رہتے ہوۓ اپنے ملک و قوم ، والدین اور تلونڈی موسیٰ خان کا نام روشن کررہے ہیں .

You must be logged in to post a comment Login