دردمندانہ اپیل بنام عزت مآب جناب وزیر اعظم پاکستان

colg

دردمندانہ اپیل بنام عزت مآب جناب
دردمندانہ اپیل بنام عزت مآب جناب
وزیر اعظم پاکستان
وزیر ا علی پنجاب
حضور والا – گوجرانوالہ تا پسرور روڈ براستہ تلونڈی موسیٰ خان کے علاقائی مکین آپ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سڑک پر حادثات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے . لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہوسکے اس سڑک کو دو رویہ بنا کر قیمتی زندگیوں کو بچانے میں اپنا مثبت و مؤثر کردار ادا کریں . آج شام کو بھی تلونڈی راجباہ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا کر بیہوش و بے سدھ پڑے تھے جنہیں قریبی آبادی کے مکینوں نے فوری امداد کرتے انہیں بیچ سڑک سے اٹھایا چارپائیوں پر لٹایا اور ریسکیو کو کال کی جبکہ انکی حالت نہایت خطرے میں تھی

محتاط اندازے کے مطابق آپکو مذکورہ سڑک پر رونما ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار قومی اخبارات ، ریسکیو 1122 ، ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال اور متعلقہ تھانوں سے مل سکتے ہیں

آپ ماہرین سے گوجرانوالہ پسرور روڈ براستہ جنڈیالہ باغ والا – تلونڈی موسیٰ خان کا سروے کرا کر بھی جائزہ کر سکتے ہیں

منجانب اہالیان علاقہ

نوٹ – تمام دوست احباب سماجی رابطہ کی ویب سائیٹس فیس بک ، ٹویٹر ، واٹس ایپ و دیگر کا استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے براہ کرم صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بغیر کسی بھی سیاسی وابستگی ، تنقیدی تبصرے یا سیاسی الزام تراشی سے اجتناب کریں اور اس پوسٹ کو مخلوق الله کی بہتری اور بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آپ سبکی آواز اور مذکورہ مطالبہ ارباب اختیار تک پہنچ سکے – شکریہ

You must be logged in to post a comment Login