علی اقبال چیمہ انتقال کر گئے


FB_IMG_1548827356814

تلونڈی موسیٰ خان ۔ نہایت افسوس ناک خبر
زیلدار گھرانے کے چشم و چراغ علی اقبال چیمہ اللّه کو پیارے ھوگئے ۔ علی اقبال چیمہ چوہدری محمد اقبال خان چیمہ کے صاحبزادے
اور گوہر اقبال چیمہ فہیم اقبال چیمہ کے بھائی تھے ۔ کچھ ہی عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کرکے آے تھے اور واپسی کے تھوڑے دن بعد ہی سخت بیمار ھوگئے وہ زیر علاج تھے ۔ آج صبح انکا انتقال ہوگیا انکی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر تلونڈی باغ والے قبرستان میں ادا کی جائیگی اور انکو انکے والدین کے پہلو میں دفن کیا جائیگا ۔ دعا فرمائیں کہ اللّه مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین

You must be logged in to post a comment Login