مشہور زمانہ ولاگر مبشر صدیق سے خوشگوار ملاقات

IMG_20190620_113659

خواب سے تعبیر تک
لہسن ادرک پیاز کے خوشبو دار تڑکے لگانے والے مبشر صدیق نے نہایت کم عرصے میں 15 لاکھ کے قریب لوگوں کے دل جیت لیے ۔
(رپورٹ علامہ افتخار )
زندگی کی 33 بہاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے مبشر صدیق کا تعلق ظفروال کے قریب کنگرہ موڑ کے ایک چھوٹے سے گاؤں شاہ پور سے ہے ۔ مبشر صدیق آج سے ایک دو سال پہلے فٹبال کی فیکٹری میں پروڈکشن مینجر تھے لیکن انکا خواب کچھ اور ہی کرنے کا تھا ۔ 2018 کے اوائل میں مبشر صدیق نے یو ٹیوب پر village food secrets کے نام سے ایک چینل بنایا اور اپنی والدہ کی رہنمائی میں مختلف طرح طرح کے مزیدار کھانوں کی ریسیپی اپنے ویورز کو بتانا شروع کردی اور ان پکوانوں کے دلچسپ
نام رکھ دیے جیسے کہ ککڑی بھنڈی یعنی Chiken with ladyfingers وغیرہ وغیرہ ۔ اور پھر یو ٹیوب پر ان ویڈیوز کو اپلوڈ کرنا شروع کردیا ان ویڈیوز سے اٹھنے والی تڑکے کی مہک اور نوجوان مبشر صدیق کے میٹھے دھیمے لہجے نے فضاء میں ایسی خوشبو بکھیری کہ آج مبشر صدیق کی یو ٹیوب فیملی کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے مبشر صدیق کو یو ٹیوب کیطرف سے کم سے کم 3000 امریکی ڈالر گھر بیٹھے ماہانہ مل رہے ہیں ۔ . گزشتہ رات میں اپنے چھوٹے بھائی امتیاز صاحب کو سعودیہ واپسی کے لیے الوداع کہنے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا تو اس پیارے شفیق مبشر صدیق سے میری خوش گوار ملاقات ہوئی ۔ مبشر صدیق کے لہجے میں بہت اپنائیت مضبوطی دھیما پن اور عاجزی نظر آئی ۔ وہ اللّه کریم کی شکر گزاری کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور 15 لاکھ سب سکرایبرز کا شکریہ ادا کرتا نظر آتا ہے نوجوانوں کے لیے مبشر صدیق نے پیغام دیتے ہوے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ وہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے اپنی صلا حیتو ں کو بروے کار لائیں اور وقت کو برباد نہ کریں تو اپنا اور ملک پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں بس ہمت نہ ہاریں کوشش جاری رکھیں تو کامیابی آپ کے بھی قدم چومے گی

You must be logged in to post a comment Login