About Us

اپنے والد محترم جناب ملک محمد عظیم صاحب مرحوم و مغفور( ٹیچر گورنمنٹ سکول دھلے گوجرانوالہ ) کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے . جنکو اس دنیا سے رخصت ہوۓ آج پینتیس برس بیت چکے ہیں براہ کرم سب احباب میرے والد محترم کے لیے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں دعا ۓ مغفرت میں شامل ہو جائیں تاکہ الله پاک ان کی تمام لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اونچا مقام عطا فرماۓ آمین اور آپ سب احباب ثواب دارین حاصل کریں – جزاک الله

میرے والد مرحوم ملک محمد عظیم گوجرانوالہ گورنمنٹ سکول دھلے مدرس تھے جب میں چوتھی جماعت کا طالب علم تھا تو وہ مجھے اور میرے بڑے بھائی جان کو سکول کے دیگر بچوں کے ساتھ دس دن کے دورہ پر مری کی سیر کے لئے لے کر گۓ. گھر سے روانہ ہوتے ہوے مجھے میرے والد مرحوم نے حکم جاری کیا کہ مری کے تمام سفر کی روئیداد مجھے لکھ کر دکھانی ہے، چونکہ یہ سفر انگلش لفظ والا suffer نہیں تھا بلکہ میری زندگی کا پہلا بڑا ایڈونچر سے بھرا دلچسپ سفر تھا …. پھر الله نے مجھے ہمت عطا کی …. اور میں لکھتا چلا گیا … اور اب تک آپکی دعا وں سے کچھ نہ کچھ لکھ رہا ہوں اور خدا کے کرم اور پیارے آقا حضور سرور کائنات کی رحمت کے صدقے اور وسیلہ جمیلہ سے لکھتا رہوں گا . جہاں پر آپ پلے بڑھے ہوں جس دھرتی پر جنم لیا ہو اسکا آپ پر بہت بڑا حق ہوتا ہے . میں انشاء الله اہلیان تلونڈی موسیٰ خان و قرب و جوار کے علاقوں باسی والا بھٹی بھنگو نوئنکے گنڈم باورے و دیگر سب کی خدمت اپنے قلم سے کرتا رہوں گا

میں خدا کی بے پناہ شکر گزاری کے بعد ، اپنے والد محترم مرحوم و مغفور کا بیحد شکر گزار ہوں. میں اپنے والد محترم مرحوم و مغفور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تلونڈی ٹائمز ڈاٹ کام کو انکے نام سے منسوب کرتا ہوں . سب سے پہلے اور سب سے خاص میں اپنے محسن و پیارے بھائی صدر ملک برادری پنجاب جناب حاجی ملک محمد افضل صاحب کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے میرے اس نیک مشن میری بہت مدد اور حوصلہ افزائی کی اور مسلسل کرتے ہیں ، اسکے ساتھ ساتھ میں امریکہ میں مقیم پیارے بھائی جناب نعمان چیمہ صاحب کے بیحد مشکور ہوں کہ اس سلسلے میں مسلسل میری مدد فرماتے ہیں پھر میں اپنے پیارے بھائیوں ملک شہباز احمد خان صاحب جناب عبدل ستار طارق ، جناب اقبال خطیر صاحب ، جناب اعجاز احمد ملک ، جناب اعجاز طاہر ، جناب سعید ملک ، جناب جاوید اقبال ملک ، جناب بھائی امتیاز ، بھائی اشفاق ، بھائی عمران ، بھائی اخلاق صاحب اور دوستوں اکرام باری گھمن ، فرحان چیمہ ، عرفان چیمہ ، سہیل چیمہ ، اعجاز بھٹی و دیگر کا بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری ہر ممکن مدد کی ، اور میری حوصلہ افزائی کی … میں اپنے گاؤں تلونڈی موسیٰ خان کے تمام بچوں ، بڑوں اور بزرگوں کا بھی بیحد شکر گزار ہوں، جنہوں نےہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی. الله آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین. پاکستان زندہ باد
خیر اندیش
علامہ افتخار احمد خالد
بانی – تلونڈی ٹائمز ڈاٹ کام
تلونڈی موسیٰ خان – گوجرانوالہ
03006435268
http://www.talwanditimes.comabaji